لاہور :گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

Published On 06 February,2023 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شالیمار میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ حنا کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، جھگڑے کے دوران شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

 

Advertisement