خان پور: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر سفاک ملزم نے 32 سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود موضع کالکاں میں پیش آیا، عباس نامی ملزم نے عاصمہ زوجہ نیاز کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
مقتولہ کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔