نوشہرہ ورکاں: منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے 3 افراد کو قتل کردیا

Published On 04 February,2023 04:49 pm

نوشہرہ ورکاں: (دنیا نیوز) منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ ورکاں کے موضع نتھو سیویا میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنے ماموں، ممانی اور منگیتر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم اپنی والدہ کے ساتھ سسرالیوں سے رشتہ توڑنے پر بات کرنے آیا تھا، دوران گفتگو ملزم طیش میں آگیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ملزم کو اہل دیہہ نے تعاقب کرکے پکڑ لیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement