ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں لے گئے

Published On 03 February,2023 11:42 pm

کاہنہ: (دنیا نیوز) لکھو کی فارم ہاؤس سے 3 نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں لے کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر لکھو کی فارم ہاؤس داخل ہوئے، چرائی جانے والی سولر پلیٹوں کی مالیت 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ 1 سال پہلے بھی ڈاکو میرے فارم سے 5 لاکھ مالیت کی گائے لے گئے تھے، میرے فارم ہاؤس میں ایک سال کے دوران یہ دوسری واردات ہے۔