شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پولیس نے صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم زین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جدید طریقے سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او عثمان منیر سیفی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔