بھوپال (ویب ڈیسک) بھارت میں موبائل چوری کا الزام لگانے پر 16 سالہ لڑکے نے 2 برس بعد 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں 16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر ایک 58 سالہ خاتون کی عصمت دری کی اور اس کا گلا گھونٹ کر اسے بے دردی سے مار ڈالا، افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر دو سال قبل موبائل فون کی چوری کے واقعے کا شاخسانہ ہے.
بھارتی میڈیا کے واقعہ مطابق ہنومان پولیس سٹیشن حدود کے گاؤں کیلاش پوری میں پیش آیا، لڑکے نے مبینہ طور پر خاتون کے منہ میں پلاسٹک کا بیگ اور کپڑا بھرا، اسے گھسیٹتے ہوئے عمارت کے زیر تعمیر حصے میں لے گیا جہاں وہ رہتی تھی، اس کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر درانتی سے وار اورتشدد کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے لڑکے پر دو سال قبل موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگایا تھا اور لڑکا اس کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔
اے ایس پی پولیس وویک لال نے کہا کہ پولیس کے مطبق خاتون کو کسی نامعلوم شخص نے بے دردی سے قتل کیا تھا مگر مخبروں کی اطلاع اور تفتیش کی بنیاد پر پولیس نے اس کے پڑوس میں رہنے والے لڑکے کو شامل تفتیش کیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔