کراچی : مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 February,2023 03:45 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے میں اسد نامی ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سمیرا چوک پر سچل پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لیاری کے علاقہ چاکیواڑہ میں پولیس اور سٹریٹ کریمنلز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موبائل فونز ملے ہیں۔ 

Advertisement