کراچی : بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار

Published On 08 February,2023 03:29 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت جمیل اور بلال کے ناموں سے کی گئی ہے، ملزمان قومی احتساب بیورو ( نیب ) کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو دھمکاتے تھے۔

مدعی ناصر یاسین کے مطابق ملزمان نے بطور نیب افسر شناخت بتا کر رقم کا مطالبہ کیا جس پر رقم دینے کی حامی بھر کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement