کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے جناح ہسپتال سے 24 سالہ حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی، خاتون کو گزشتہ روز گیارہ بجے زچگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
لاپتہ خاتون کے شوہر کے مطابق خاتون دوپہر ایک بجے کھانا کھانے کے لیے تھوڑی دیر باہر گئی تھی ، ہسپتال کے کیمروں میں ایک بجے کے قریب اندر جانے کی ویڈیو موجود ہے لیکن باہر نکلنے کی نہیں ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کا کسی بھی قسم کا اندراج ہسپتال میں موجود نہیں ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔