جہلم: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دلخراش واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک شادی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم منظر عباس نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ماں کو قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیں گے۔