کراچی : ملیر ماڈل میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

Published On 11 February,2023 03:42 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر ماڈل میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے تشدد کے باعث زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس نے شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے مبینہ ڈاکو کو حراست میں لے کر ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔