کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر خراب گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

Published On 11 February,2023 03:22 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاری ایکسپریس وے پر خراب اور پنکچر ہونے والی گاڑیوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کیا ، ملزمان لیاری ایکسپریس وے پر خراب یا پنکچر ہونے والی گاڑیوں کو گھات لگا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 9 جنوری کو غریب آباد کٹ لیاری ایکسپریس وے پرفیملی کو لوٹا تھا ، ایک اور واردات میں لوٹ مار کے دوران بچوں کے شور کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں کے سامنے شہری کو قتل کردیا تھا۔