اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے گزشتہ سال 4 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے مجرم رحیم احمد کو 4 بار سزائے موت کا فیصلہ سنایا، رحیم احمد نے گزشتہ سال اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد عزیز الرحمن، نعیم اختر، شعیب عزیز اور رحیلہ کو قتل کیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے مجرم رحیم احمد پر لگائی گئی قتل کی دفعہ ثابت کی، جس کے بعد مجرم رحیم احمد کو 4 بار سزائے موت سنائی گئی ہے، رحیم احمد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت گزشتہ سال تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔