ڈسکہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں مالو ماہی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔
گزشتہ رات گھر واپس جاتے ہوئے سمرون مسیح کے ساتھ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی تھی، سمرون مسیح اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور رکشہ چلا کر گزر بسر کر رہا تھا۔
اہلیان علاقہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں بے گناہ شہری کی قتل کی واردات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث پسرور روڈ بلاک ہوگئی۔