کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے قیوم آباد کے نزدیک اندھی گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
مقتول بچے عبدالغنی کے والد عبدالرؤف کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ ہائی روف چلا رہے تھے اورانکا بیٹا گاڑی کی عقبی سیٹ پر بیٹھا تھا، اچانک فائر ہوا اور گولی لگنے سے بچے کی چیخ نکلی، انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا۔
بچے کے والد نے مزید بتایا کہ زخمی بیٹے کو گاڑی میں ہسپتال لے کر آیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا بچہ عبدالغنی اپنی فیملی کے ساتھ ہائی روف گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، اچانک فائر کی آواز آئی اور نامعلوم سمت سے آکر گولی بچے کو لگی، بچے کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔