نجی پارک میں جھولے سے گر کر 7 سالہ بچی جاں بحق

Published On 11 February,2023 08:59 pm

جہلم: (دنیا نیوز) نجی پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں جھولے سے گر کر 7 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ فضا میں جھولتے جھولے میں ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے پیش آیا، بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اوکاڑہ میں بھی جھولے سے گر کر 2 بہنیں جاں بحق ہوئی تھی جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ گوجرانوالہ گلشن اقبال پارک میں بھی پیش آیا تھا جس میں جھولے سے گر کر 20 سالہ لڑکی دم توڑ گئی تھی۔