ٹانک: (دنیا نیوز) تھانہ گومل بازار پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ، کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار پر دہشت گردوں نے رات گئے بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔