نارووال: نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش جلا ڈالی

Published On 12 February,2023 11:00 pm

نارووال: (دنیا نیوز)نامعلوم افراد نے 16 سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش کو جلا دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ رعیہ خان کے نواحی گاؤں پیجووالی میں پیش آیا جہاں 16 سالہ نوجوان ثاقب کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش کو جلا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے جسم کے حصوں پر تشدد کے نشان موجود ہیں جبکہ ٹانگوں کو جانوروں نے نوچ لیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا ذہنی توازن درست نہ تھا، فرانزک ٹیم کو موقع پر بلا کر شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔