اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سنگجانی کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقع غیر ملکی افغان باشندوں کی گھریلو رنجش کے باعث پیش آیا،زخمیوں میں ایک بزرگ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا ملزم مقتول کے چچا کا بیٹا ہے، تمام زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سنگجانی اشتیاق کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔