کراچی : قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 13 February,2023 11:22 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قادر اور فیصل خاتون کے قتل میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 13 جنوری کو 72 سالہ نسیم بی بی کو قتل کیا ، ملزمان نے مقتولہ کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی ، واردات کے دوران ملزمان کو مقتولہ نےپہچان لیا تھا جس پر ملزمان نے خاتون کو بےدردی سےذبح کردیا ۔

پولیس کے مطابق خاتون کوقتل کرکے ملزمان نے74 ہزار روپے، دو موبائل فون، زیورات چوری کیے ، ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے گھر میں آدھے گھنٹے تک لوٹ مار کی۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔