چشتیاں : ( دنیا نیوز ) چشتیاں میں دوستوں نے اپنے ہی دوست کی جان لے لی، دو ملزمان نے کھانے کی دعوت پر بلا کر دوست کو قتل کردیا۔
چشتیاں پولیس کے مطابق مقتول ساجد کی 15سال سے ملزمان عثمان اورعدنان سے دوستی تھی ، دونوں دوستوں نے کھانے پر بلاکر اپنے دوست ساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول صدمہ ضربات کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول ساجد 3 بچوں کا باپ تھا، ساجد کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالےکردی گئی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔