صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

Published On 17 February,2023 02:29 am

صادق آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

صادق آباد پولیس کے مطابق مقبول موڑ کے قریب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فورس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔