لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گجرات کی ڈویژن سمیت نئے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نگران کابینہ کے اجلاس میں گجرات ڈویژن، ضلع مری، تلہ گنگ، وزیر آباد سمیت تمام نئی تحصیلوں کو معطل کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ہونے تک تمام نئے اضلاع ، ڈویژن اور تحصیلوں کو معطل کیا گیا ہے، واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت میں گجرات ڈویژن، ضلع مری، وزیر آباد، کوٹ ادوو اور نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔