لاہور : شاہ عالم چوک کے قریب چمڑے کی دکان کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 15 February,2023 04:16 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ عالم چوک کے قریب چمڑے کی دکان کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ عالم چوک کے قریب موجود چمڑے کی دکان کی تیسری منزل پر گودام میں آگ لگی تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بروقت پہنچنے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ بھجانے کے آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔

واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔