دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 18 February,2023 05:37 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) جھانگارہ لنک روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت میہر پرارو اور طفیل پرارو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دونوں آپس میں بھائی ہیں۔

حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کو سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سیہون منتقل کر دیا گیا ہے۔