لاہور : (دنیا نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس حکام ڈی جی کسٹمر فیض احمد چدھڑ کی ہدایات پر کارروائیاں جاری ہیں، کسٹم حکام نے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سمگلرز گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 14 کروڑ روپے سے زائد کی گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور مختلف اشیاء برآمد کی گئیں ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیر نے اس حوالے سے بتایا کہ دو سمگلرز سے 4 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور ہیوی بائیکس پکڑی گئیں، اس کے علاوہ دس کروڑ روپے سے زائد کی مختلف سمگل شدہ اشیاء ملزمان سے برآمد ہوئیں، پکڑی گئی گاڑیوں میں ایک ٹویوٹا مارک ایکس، ٹویوٹا وٹز کاریں، ایکوا کاریں شامل ہیں۔