کراچی : شہریوں کا 3 ڈاکوؤں کا گھیراؤ، تشدد سے ایک ہلاک، 2 فرار

Published On 17 February,2023 04:44 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت راقب کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 25 سال ہے جبکہ اس سے ملنے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔  

Advertisement