لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( سی آئی اے ) پولیس چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم مبشر عرف بشری کی گرفتاری کے لئے نفری نے ازمیر ٹاؤن چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں پولیس کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ملزم مبشر ہلاک ہو گیا۔