کراچی: (دنیا نیوز) موبائل گیم ایک اور کم عمربچی کے اغواء کا سبب بن گئی، شاہ فیصل کالونی کی 13 سالہ حبیبہ آن لائن گیم کے ذریعے اجنبی لڑکے ساتھ رابطے کے بعد مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔
درخواست کے مطابق مغوی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ حبیبہ کا لڈو گیم کے ذریعے عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا، عبداللہ نے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے واردات ڈالی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، 13 سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔