پاکپتن : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Published On 21 February,2023 02:07 am

پاکپتن : ( دنیا نیوز ) پاکپتن کے نواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پاکپتن پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔