کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جبکہ اس دوران 7 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد سامان میں غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا اور فلیورڈ تمباکو شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ سیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔