مردان: (دنیا نیوز) سفاک باپ نے بیمار بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی بجائے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ چورہ کے علاقہ گجرات میں پیش آیا، جہاں سفاک باپ نے بیمار بیٹی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،4 سالہ ذولیخہ تین دن سے بیمار تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول بیٹی کی والدہ فرزانہ کے مطابق شوہر کو بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا کہا، سفاک شوہر نے بیوی اور بیٹی پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق تشدد سے چار سالہ ذولیخہ موقع پردم توڑ گئی جبکہ خاتون زخمی ہوگئی ، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔