کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کےقریب کارروائی کرتے ہوئے خالی مکان سے 50 کلوہیروئن برآمد کرلی ۔
اےاین ایف کی ملک بھر میں منشیات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، ترجمان کے مطابق اےاین ایف نے اسلام آباد جی ٹی روڈ سنگجانی ٹول پلازہ کےقریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کی گاڑی کےخُفیہ خانےسے15 کلو600گرام چرس،8کلو400گرام افیون برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق ایک اور کارروائی میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر G 9540 سےبین الاقوامی اسمگلر گرفتار کرلیاگیا، شارجہ جانےوالے مسافرسے 868گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، ملزم نے ہیروئن لیپ ٹاپ اور ٹرالی بیگ میں چھُپائی ہوئی تھی۔
اےاین ایف اورایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈرپر پلاسٹک کےتھیلوں سے25کلو چرس برآمد کرلی ۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔