کراچی : مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار

Published On 17 February,2023 04:26 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

کراچی پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر ( ایس ایس پی ) عارف عزیز کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ محسن نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

Advertisement