خیر پور ناتھن شاہ : تقریب کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Published On 17 February,2023 03:25 am

خیر پور ناتھن شاہ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے خیر پور ناتھن شاہ میں تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق خیر پور ناتھن شاہ میں صوفی بزرگ جڑیل شاہ کے میلے کے دوران درگاہ پر محفل سماع کی تقریب جاری تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔