پولیس اور رینجرزکی کارروائی، ڈکیتی ومنشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 17 February,2023 09:25 am

کراچی:(دنیا نیوز) پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم فہیم عرف پہلوان ڈکیتی ، سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی میں ملوث گروہ کا سرغنہ ہے، ملزم نے گولیماراورافغان کیمپ سےمنشیات لیاقت آباد، گلبرگ میں فروخت کی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونےکااعترا ف کیا ہے ، ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔
 

Advertisement