میرپور ماتھیلو میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

Published On 19 May,2023 05:01 am

گھوٹکی : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق نور شاہ کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کا عمل تا حال مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Advertisement