کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی

Published On 21 April,2023 08:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) گھر میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گر گیا، دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت 40 سالہ عبدالرحمٰن، 35 سالہ سمیرا، 15 سالہ فزاء اور 10 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

 

Advertisement