قبولہ: ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

قبولہ: ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

یہ افسوسناک واقعہ گاؤں 37 (ای بی) میں پیش آیا جہاں 4 ملزمان نے ایک 14 سالہ لڑکے پر شدید تشدد کیا، ملزمان نے لڑکے کے ہاتھ باندھ کر اور منہ پہ کپڑا ڈال کر اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنا لی جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔