کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں مصدق عرف مزمل عرف باچا اور ثناء اللہ عرف پہلوان عرف موٹا شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول،1 موٹر سائیکل اور چھینے گئے موٹرسائیکلوں کے پرزے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان اورنگی، سائٹ ٹاؤن اور بلدیہ میں منظم ڈکیت گروہ چلا رہے تھے، ملزمان منشیات فروشی، سٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مصدق اورنگی، سائٹ اور بلدیہ میں ڈکیتوں سے موبائل خریدتا ہے، ملزم موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتا،افغانستان فروخت کیلئے بھیجتا تھا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم متعدد بارگرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔