کندھ کوٹ: (دنیانیوز) انڈس ہائی وے پرمسلح ڈاکو کی مزدا اور کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق بخشا پور تھانہ کی حدود میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں جہاں مسلح ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کی کوشش کی ، کار نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص تابع الدین کھوسو موقع پردم توڑ گیا ۔
پولیس کے مطابق دوسرے واقعے میں مزدا گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔