کراچی پولیس کی کارروائی ، وائٹ کرولا گینگ کی خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی ، وائٹ کرولا گینگ کی خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کی شناخت علی، احمداور ملزمہ کی سعدیہ بلال کےنام سےہوئی ہے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کا بتاناہے کہ ملزمان سےاسلحہ،5 موبائل فون،3 عدد گھڑیاں، 3عدد والٹ اورکارڈز برآمد ہوئے ہیں ، کارروائی کے دوران ایک ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔