پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے کرم صدہ بازار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ایمونیشن، دستی بم ڈیٹونیٹرز، نائٹ ویژن فیوز پین پسٹل اور گیس سلنڈرز برآمد کر لیے، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 1 ریکوئل گن، 3 سب مشین گنز، 77 میگزین شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے 8 دستی بم، پور پیلنٹ چارجر، 15 سو گرام بارود اور ایک نائٹ ویژن بھی قبضہ میں لی، چھاپے میں پین سٹیبلائزر، 2 فیوز، 6 سائلنسر، پین پستول، گیس سلنڈر اور باڈی ریسیور سوٹ بھی برآمد کیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائی سے کرم سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔