کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے ملک گیر کارروائیوں میں 115کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک میں انسداد منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں جاری ہیں ، 6 مختلف کارروائیاں اسلام آباد، شیخوپورہ، پشاور اور خیبرمیں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 94 کلو 200گرام چرس،107 ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد کیے گئے، کارروائی میں 20 کلو400گرام افیون،ایک کلو ہیروئن بھی برآمدکی گئی ہے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔