کراچی: لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

Published On 25 September,2023 11:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہری نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبرپرملزمان کی شہری سے لوٹ مار کی کوشش جس پر شہری نے ملزمان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سردار حسن نیازی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔