کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی، سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزم بھی گرفتار

Published On 25 September,2023 04:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مارکیٹ میں لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، قانونی کارروائی کیلئے دونوں کو تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب محمود آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔