لاڑکانہ: پیر کی حویلی سے کمسن گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

Published On 25 September,2023 01:38 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں پیر کی حویلی سے کمسن گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پیر خلیق مشوری کی حویلی سے 13 سالہ راحیلہ لاپتہ ہوئی، ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، حویلی کے مالک سمیت دیگر افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ راحیلہ چانڈیو 5 سال سے خلیق مشوری کے گھر کام کرتی تھی، حویلی مالک نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ بچی 2 دن قبل گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔