لاہور: (دنیا نیوز) ملت پارک میں تین روز قبل قاری کے تشدد سے زخمی ہونے والا 13سالہ بچہ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق 13سالہ انس نے بارش کے باعث مدرسے سے چھٹی کی تھی جس پر مدرسے کے قاری نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا، انس تین روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا، ڈاکٹرز کے مطابق انس کو برین ہیمرج ہو گیا تھا۔
پولیس نے بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کو گرفتار کرلیا تھا۔