کندھ کوٹ میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 23 September,2023 10:53 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ گبلو کی حدود میں دو قبیلوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا تبادلہ ساوند اور سندرانی قبائل کے درمیان ہوا، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ساوند برادری سے ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مٹھو ساوند کے نام سے ہوئی، دونوں قبائل کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔