بہاولنگر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 23 September,2023 06:38 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بہاولنگر کے علاقے بائی پاس مکلوڈ گنج کے قریب 5 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی میں 2 ملزم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی بھی کرتے تھے، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔